خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں خرم نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔