کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا

کرایہ داری ایکٹ کی  خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں کرایہ نامہ جمع نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں