جڑانوالہ:گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جر مانہ

جڑانوالہ:گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، جر مانہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اچانک دورہ، گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کے احکامات پر۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل ندیم نے ستیانہ بنگلہ کے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ فروشوں سمیت مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری قیمتوں سے زائد نرخ وصول کرنے اور گرانفروشی ثابت ہونے پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر تقریباً 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک دکان کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں