خدمت مرکز میں کام کے سلسلے میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری

خدمت مرکز میں کام کے سلسلے میں  آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خدمت مرکز میں کام کے سلسلے میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ خدمت مرکز میں کام کے سلسلے میں آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں