ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضون کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا دورہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے مشینری کے فعال ہونے ،ٹیسٹ کی سہولیات،ادویات سٹور کا معائنہ کیا۔صفائی کے معیار،لواحقین سے علاج کی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے تھیلیسمیا وارڈ اور فلٹر کلینک کے افتتاح کے حوالے سے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور 24 گھنٹے میں کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔