سوئی گیس کمپنی کی مبینہ غفلت سے لیکج پر آگ بھڑک اٹھی
ریسکیو اہلکاروں نے مکوآنہ عبداللہ ڈیفنس کالونی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی جڑانوالہ کی مبینہ غفلت سے مکوآنہ عبداللہ ڈیفنس کالونی میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، زمین سے بلند ہونے والے شعلے دیکھ کر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مکوآنہ عبداللہ ڈیفنس کالونی میں سوئی گیس پائپ لائن کی لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی زمین سے بلند ہوتے شعلے دیکھ کر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملنے پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ریسکیو فائر فائٹرز عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا علاقہ مکینوں کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی ایکشن نہ لیا گیا جسکے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی معاملے سے متعلق موقف لینے کے لیے انچارج سوئی گیس جڑانوالہ ضیا حمید سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی موقف نہ دیا۔