کمشنر نے پائن ایونیو گوجرہ اور جنا ح پارک میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا

 کمشنر نے پائن ایونیو گوجرہ اور جنا ح  پارک میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا

گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے پائن ایونیو گوجرہ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ریاض گجر اور دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔

 ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی پائن ایونیو گوجرہ کی تزئین و آرائش مکمل شاہراہ کی سائیڈ پر رنگ برنگی ٹف ٹائلز سے خوبصورت فٹ پاتھ تعمیرگرین بیلٹس، جدید لینڈ سکیپنگ اور دلکش فلاور بیڈز تیارپائن ایونیو پر خوبصورت کلچرل وال اور وال آرٹ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے خوبصورت آرائشی اسٹریٹ لائٹس اور جدید سائن بورڈز بھی نصب پائن ایونیو گوجرہ شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کا باعث بن گیا۔کمشنر نے جنا ح پارک گوجرہ میں پھولو ں کی نما ئش کا افتتا ح بھی کیا اس موقع پر انجمن تاجرا ن کے صدر چوہدری منصور بھنگو ، جنرل سیکر ٹری ملک امجد ضیا ودیگر افسرموجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں