سابقہ رنجش پر شہری کو تشدد اور دھمکیاں، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے ڈنڈوں اور سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اس دوران ملزموں نے اسے روک کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔