چنیوٹ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

 چنیوٹ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کی، جبکہ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، پاک آرمی کے میجر ارتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں رمضان سہولت بازار، ضلع میں جاری بیوٹیفکیشن کے منصوبے ، ترقیاتی کام، پرائس کنٹرول اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ترقیاتی اور انتظامی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ضلع میں لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں شرکا نے تمام امور کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ضلع میں عوام کو بہتر سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں