چناب نگر:عید پر مارکیٹوں میں رش،قیمتوں میں اضافہ
چناب نگر (نامہ نگار)عیدالفطر قریب آتے ہی ملبوسات، جیولری، میک اپ، جوتے ، مہندی اور چوڑیوں کی دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ دکانداروں نے قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔
رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آخری ایام میں مرد، خواتین اور بچے عید کی تیاریوں کے لیے مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ پلازوں کا رخ کر رہے ہیں۔ خریدار نئے کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان خرید رہے ہیں۔