زائد کرایہ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد

زائد کرایہ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد

دو ہفتوں میں 750 سے زائد گاڑیاں بند ،مسافروں کو10لاکھ واپس

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے مختلف بس اڈوں کے مسلسل دورے کیے ، جہاں انہوں نے افسروں کے ہمراہ کرایوں کی سخت چیکنگ کی اور مسافروں سے براہ راست کرایوں سے متعلق استفسار کیا۔شکایات موصول ہونے پر موقع پر ہی ایکشن لیتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، جبکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 750 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 91 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے ۔مزید برآں زائد کرایہ کی مد میں وصول کی گئی، تقریباً 10 لاکھ روپے کی رقم 8 ہزار سے زائد مسافروں کو واپس دلوائی گئی، جس پر مسافروں نے اطمینان کا اظہارکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں