سوئی سدرن کا عید پرگیس فراہمی کیلئے خصوصی شیڈول جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری کر دیاجس کے تحت چاند رات اور عید کے ابتدائی دنوں میں گیس کی دستیابی کے اوقات کار میں نمایاں نرمی کی گئی ہے۔۔۔
اعلامیے کے مطابق چاند رات کو گیس فراہمی معطل نہیں کی جائے گی بلکہ پوری رات اور اگلے دن رات 12 بجے تک مسلسل گیس فراہم کی جائے گی۔ عید کے پہلے اور دوسرے روز گیس فراہمی رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی جبکہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔ اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے دن کے درمیان رات میں بھی گیس سپلائی رات 12 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گی جبکہ دن کے اوقات میں فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔عید کے تیسرے دن کے بعد گیس فراہمی کا دورانیہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک محدود کر دیا جائے گا جس کے بعد سابقہ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول بحال ہو جائے گا۔