ملک میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیش نظرالرٹ جاری
ڈینگی کے 93،ہاٹ سپاٹس94 پرتوجہ، آئیسولیشن وارڈز قائم کرنے کا حکم
لاہور (آن لائن) قومی ادارہ صحت نے ملک میں ڈینگی وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس میں علامات، علاج اور بچاؤ کے لیے مکمل گائیڈ لائنز شامل ہیں۔این آئی ایچ نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ الرٹ کے تحت فوری اقدامات کیے جائیں اور موسم برسات سے قبل مؤثر سرویلنس اور تیاری کو یقینی بنایا جائے ۔ گزشتہ تین سالوں میں ملک بھر میں ڈینگی کے 78 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور ہر سال بارش کے موسم میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ معمول بن چکا ہے ۔ایڈوائزری میں سکول، ہسپتال، زیر تعمیر عمارات اور ٹائر شاپس کو ڈینگی کے 93،ہاٹ سپاٹس94 قرار دیتے ہوئے ان جگہوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔