سینئر صحافی کے خلاف مقدمہ،پریس کلب اورجرنلسٹس تنظیموں کی شدیدمذمت

سینئر صحافی کے خلاف مقدمہ،پریس کلب اورجرنلسٹس تنظیموں کی شدیدمذمت

کراچی(پ ر)کراچی پریس کلب نے سینئر صحافی نادر خان کے خلاف درج مقدمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ۔۔۔

عہدیداروں نے کہاکہ مذکورہ مقدمہ ایسی خبر کی بنیاد پر قائم کیا گیا جس میں مبینہ ایل پی جی اسمگلنگ کی تحقیقات کا ذکر تھاجس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کارروائی کر رہا ہے ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)اورکرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی مقدمے کی مذمت کی اور اسے آزادی اظہارکیخلاف سازش قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں