فراڈ کی وارداتوں میں چھ شہری عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ٍ
فراڈ کی وارداتوں میں چھ شہری عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم محمد طیب سے 38لاکھ ،سلانوالی میں شیر محمد سے 14لاکھ روپے ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فراڈ کی مختلف وارداتوں میں چھ شہری عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ اولڈ سول لائن میں محمد طیب سے عبدالرحمان نے 38لاکھ روپے ،سلانوالی میں شیر محمد سے محمد سرفراز نے 14لاکھ روپے ،ماڈل ٹاؤن کے حسنین معاویہ سے محمد صفدر نے دس لاکھ روپے ،104جنوبی کے راشدندیم سے محمد اختر نے 18لاکھ 64ہزار روپے ،104شمالی کے کوثر محمود سے مصور عباس نے دو لاکھ روپے ،اور اسی گاؤں کے محمد حفیظ سے محمد رشید اور خالد نے 12لاکھ روپے کی رقوم کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا کر خرد بر د کر لئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔