غیر آباد پارکوں کو سپورٹس گراؤنڈز بنانے کا منصوبہ شروع
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں نے کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا کر دیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر غیر آباد پارکوں کو سپورٹس گراؤنڈز میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں نورپور پارک میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جہاں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیموں نے کوڑے کے ڈھیروں کا صفایا کر دیا ہے جبکہ گراؤنڈ کو ہموار بھی کیا جا رہا ہے ۔کمشنر نے بتایا کہ شہر کے 10 غیر آباد پارکوں کو سپورٹس گراؤنڈز میں تبدیل کر کے نوجوانوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس کیلئے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔