ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کے استعمال سے مہنگے چارجز لاگو ہو نگے ، پی ٹی اے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ڈیٹا بنڈل ختم ہونے یا اس کی حد پوری ہونے کے ۔۔
بعد انٹرنیٹ کا استعمال جاری رہنے کی صورت میں مہنگے چارجز لاگو ہو سکتے ہیں جس سے بیلنس غیر متوقع طور پر کم ہو سکتا ہے ۔اس سے بچاؤ کے لیے تمام موبائل نیٹ ورکس پر مفت بیلنس سیو (PayG بلاکر) سروس دستیاب ہے جو بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ کو خودکار طور پر بند کر دیتی ہے ۔