گھر سے ناراض ہوکر آنیوالی لڑکی کو والدین سے ملوادیاگیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے )ملت ایکسپریس ڈاؤن سرگودھا سے فیصل آباد آنے والی ٹرین سے دوران سفر آن ڈیوٹی گشت ملازم نوید کانسٹیبل کو18سالہ لڑکی لاوارث ملی جو کہ بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھی۔
لڑکی کو فیصل آباد ہیلپ سنٹر لایا گیا ،پوچھ گچھ کرنے پر بچی نے بتایا کہ میں ماتلی ڈسٹرکٹ بدین (اندرون سندھ) کی رہنے والی ہوں اور گیارھویں جماعت کی طالبہ ہوں اور گھر والوں سے ناراض ہو کر حیدرآباد سے بذریعہ ٹرین قراقرم سے فیصل آباد آئی۔ فیصل آباد سے بذریعہ بس سرگودھا کی طرف روانہ ہوئی۔ فیصل آباد ہیلپ سنٹر پہنچنے پر لڑکی نے اپنے گھر والوں کا رابطہ نمبر دیا،ایس ایچ او ریلوے پولیس سٹیشن فیصل آباد کنور عمیر کی خصوصی کاوشوں سے لڑکی والدین کو مل گئی ۔