عید پر واسا کا پانی فراہمی کے لئے خصوصی شیڈول کا اعلان

عید پر واسا کا پانی فراہمی کے لئے خصوصی شیڈول کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے واسا لاہور نے پانی کی فراہمی کے خصوصی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

 جس کے تحت عید کی تعطیلات میں روزانہ تین مختلف اوقات میں پانی فراہم کیا جائے گا۔پہلا دورانیہ صبح ساڑھے چار بجے سے دس بجے تک جاری رہے گا، جبکہ دوسرا دورانیہ دوپہر بارہ بجے سے دو بجے تک مقرر کیا گیا ہے ، اسی طرح شام پانچ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بھی پانی کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس طرح شہریوں کو عید کے دنوں میں مجموعی طور پر گیارہ گھنٹے پانی میسر ہوگا۔عید کے بعد بھی یہی تین شیڈول برقرار رہیں گے تاہم اوقات کار میں معمولی تبدیلی کی جائے گی، صبح پانچ بجے سے نو بجے ، دوپہر بارہ سے دو بجے اور شام پانچ سے ساڑھے آٹھ بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں