فارن آفس کرپشن سکینڈل ،ضلعی انچارج تبدیل ،مزید تبادلوں کا امکان
گجرات(سٹی رپورٹر)فارن آفس کرپشن سکینڈل ضلعی انچارج تبدیل اسد محمودنئے ACP تعینات،
تبادلوں کا امکان ،گجرات میں فارن افیئرز لائزن آفس سے وابستہ درجہ چہارم ملازم کے رہائشی کمرے سے لاکھوں کی مبینہ چوری پرشہریوں نے ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ گجرات میں فارن افیئرز لائزان آفس کے درجہ چہارم کے ملازم عامر کی مدعیت میں درج مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسکے رہائشی کمرے سے چور 40 لاکھ 61 ہزار لے گئے۔ تاہم اس انکشاف پریہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ درجہ چہارم ملازم کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی۔ذرائع کے مطابق شہری صفدر ڈار نے اس معاملے پر ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کو باضابطہ درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر اس واقعہ کی تحقیقات کی جائیں تو کرپشن کا بڑا نیٹ ورک سامنے آ سکتا ہے ۔