عید پر جامع ٹریفک پلان جاری
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چاند رات اور عیدالفطر کے حوالے سے سی ٹی او وسیم اختر کی سرکل افسروں کیساتھ میٹنگ، جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔
چاند رات پر سیٹلائٹ ٹاؤن، پیپلز کالونی سمیت اہم مارکیٹس اور 31حساس ٹریفک پوائٹنس پر اہلکار ڈیوٹی دینگے ۔عیدالفطر کے پہلے روز مساجد، عید گاہوں اور پارکس پر بھی ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے ۔سی ٹی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے 20 اینٹی ون ویلنگ اسکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ چاند رات اور عید کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی بس سٹینڈز پر خصوصی چیکنگ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔سی ٹی او نے سرکل افسران کو ہدایت جاری کی کہ بازاروں اور اہم چوکوں میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کیخلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے ۔