خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

 خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

تلاشی لینے کے بہانے رزاق سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے خانوآنہ کے قریب رزاق نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اس کی تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں