پیپلز کالونی:مبینہ مقابلہ، دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 پیپلز کالونی:مبینہ مقابلہ، دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بوہری برادری نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ انکے تین ساتھی فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد اور حامد 19 فروری 2026 کو پیپلز کالونی کے علاقے میں دوران واردات شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھے ۔پولیس اہلکار ملزموں کو برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں انکے تین ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ملزموں کو چھڑوا کر فرار ہو گئے ۔بعد ازاں پپلی والا چوک کے قریب پولیس کا دوبارہ ملزموں سے سامنا ہوا، جہاں انہوں نے پولیس پر فائرنگ کرتے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے تعاقب پر دو ملزم بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی ہو گئے اور پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں