پاکستان پو سٹ کے تمام ڈلیوری دفاتر آ ج کھلے رکھنے کا فیصلہ

  پاکستان پو سٹ کے  تمام ڈلیوری  دفاتر آ ج کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹ آفس نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ملک بھر کے ڈ لیوری دفاتر آج ( جمعہ) کے روز ڈاک کی تقسیم کیلئے کھلے رہیں گے۔۔

 تاہم عید 20 مارچ کو ہونے پر اتوار 22 مارچ کو ڈاک تقسیم کی جائے گی، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ڈاک کی ترسیل کیلئے ڈسٹرکٹ میل دفاتر ، انٹر نیشنل میل دفاتر اور انکے سیکشنز کا مختصر عملہ تعطیلات کے باوجود 20 اور 21 مارچ کو موجود رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں