عید کی آمد،جڑواں شہروں پر بھکاریوں کی یلغار،شہری پریشان
پیشہ ورگرو ہوں نے شہریوں کی بازاروں میں خریداری مشکل بنادی شہریوں کا انتظامیہ سے پیشہ ور بھکاریوںکیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ
اسلام آباد (سید قیصر شاہ ) عید کی آمد کے ساتھ ہی جڑواں شہروں کو پیشہ ور بھکاریوں نے اپنے نرغے میں لے لیا ہے ، پیشہ ورگرو ہوں نے شہریوں کی بازاروں میں خریداری مشکل بنادی ۔ بھکار یوں نے مصروف ترین سڑکو ں سے لے کرتجارتی مراکز اورگلیوں محلوں پر یلغار کردی ، مساجد کے باہر بھی بھکاری ہر نمازکے بعد پہنچ جاتے ہیں اور شہریوں کو اپنی خود ساختہ دکھ بھری داستانیں سنا کر رقم اینٹھنے میں مصروف ہیں،بھکاری گروہوں نے اپنے دھندے میں شیر خوار بچوں اور ضعیف العمرلوگوں کو بھی شامل کررکھا ہے ، گداگرعورتیں اپنے شیر خوار بچوں کواٹھاکران کے دودھ اور کپڑوں کے لئے پیسے مانگتی ہیں جبکہ ا س گروہ کے خلاف انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، پیشہ ور گداگروں کا گروہ باقاعدہ گلیوں محلوں میں جاکر ڈور بیلز بجا کر پیسے مانگ ر ہا ہے ، شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے بھکاریوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیاہے ۔