چیف کمشنر ،آ ئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی کا جا ئزہ

 چیف کمشنر ،آ ئی جی اسلام آباد کی زیر  صدارت اجلاس ،سکیورٹی کا جا ئزہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ شہر میں قائم چیک پوسٹوں، حساس مقامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح عید گاہوں، مرکزی مساجد اور امام بارگاہوں میں عید کے اجتماعات کے لیے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ عیدالفطر کے اجتماعات، خصوصاً فیصل مسجد کے لیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں