جعلی کرنسی نوٹ رکھنے والا گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار ) تھانہ سٹی پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ رکھنے وا لے شخص کو گرفتار کر کے 1 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کر لیے ۔۔۔
، تھانہ سٹی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی، زیر حراست شخص نے جعلی کرنسی پشاور سے لاکر راولپنڈی بازار سے خریداری کرنی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔