ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل جاری ہے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر عمر میلہ روزانہ صبح ساڑھے نوبجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سن رہے ہیں اور فوری حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،اس پالیسی کے تحت شہریوں کو براہِ راست اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے ، جس سے مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے اور شفافیت و جوابدہی کو فروغ ملا ہے ، ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے ۔