جھنگ :پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2گرفتار

جھنگ :پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2گرفتار

تھانہ سٹی پولیس نے فیکٹری سے 6000سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر چھ ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کیں اور دو پتنگ فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کئے ۔پتنگوں کے ساتھ ساتھ پتنگ سازی کا دیگر ساز و سامان اور خام مال بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزمان اورنگزیب اور قاسم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر دیے گئے جبکہ مزید انوسٹی گیشن کا عمل جاری ہے ۔ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ جان لیوا سرگرمی کو فروغ دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور پتنگ فروشی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے والدین سے بھی کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ پتنگ بازی قانوناً جرم ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں