اب معرکہ معیشت جینے کیلئے سرگرم عمل ہیں :احسن اقبال

اب معرکہ معیشت جینے کیلئے سرگرم عمل ہیں :احسن اقبال

ٹیکنالوجی کے شعبے کو مضبوط کر کے معاشی استحکام پیدا کیا جا سکتا ہے :وفاقی وزیرجدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں کاشف نواز و دیگر کا بھی خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق جیتنے کے بعد اب معرکہ معیشت جینے کیلئے سرگرم عمل ہیں ،ٹیکنالوجی کے شعبے کو مضبوط اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کر کے معاشی استحکام پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ بڑی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے میزبانی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن ملک منظور حسین اعوان نے کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین الوفاء فاؤنڈیشن پاکستان کاشف نواز رندھاوا ، شمائلہ رانا،خواجہ محمد اسلام، رانا محمد اشرف نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ ریاض گھمن، شرجیل راؤ، عبد الشکور راجہ ،بشارت ولید بہادر سردار اقبال، افضل بٹ، افضل چیمہ ،زوہیب کھوکھر و دیگر رہنماؤں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ اس موقع پر کاشف نواز رندھاوا نے خطاب میں کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال میں سعودی عرب اور پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت جو فیصلے کر رہی ہے وہ تمام اسلامی ممالک اور اس کے عوام کے مفاد میں ہیں لہذا ہمیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل عاصم منیر کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں