چنیوٹ:منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار
ملزموں کے قبضے سے 1620 گرام ہیروئن اور 100 لٹر سے زائد شراب برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن \'\'ڈرگ فری پنجاب\'\'کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر پولیس نے مختلف علاقوں سے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 1620 گرام ہیروئن اور 100لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی۔گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ نے کہا ہے کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور مقدمات کی معیاری تفتیش کے بعد ملزمان کو سزائیں دلائی جا رہی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے تعاون کریں ۔