ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائے :ڈپٹی کمشنر ٹوبہمتعلقہ افسر فیلڈ میں موجود رہ کر کاموں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں:عمر عباس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جامع جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسروں نے اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سکیموں پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ شہری و دیہی علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ سڑکوں کی بحالی اور پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ مثالی گاؤں، سہولت بازاروں اور تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بریفنگ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کے تحت بھی مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ، جو ضلع کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر ترقیاتی کاموں کی مسلسل اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ جاری منصوبے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔