کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے مارچ میں 1957افراد کو ریسکیو کیا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو مارچ 2026 میں 1907ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں ، 1957متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز فراہم کیں گئیں۔۔۔
، 1018 متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ضلع مری کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 748متاثرہ افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی،جبکہ 17افرد مختلف حادثات میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ کنٹرول روم میں 1907موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے 130روڈ ٹریفک حادثات، 13چھوٹے بڑے آگ لگنے کے واقعات، 152 بلندی سے گرنے کے واقعات، لڑاء جھگڑے کے 6واقعات، 1242 میڈیکل ایمرجنسی ایمرجنسیز، جبکہ 190دیگر ایمرجنسیز کے واقعات شامل تھے ۔