محتسب پنجاب وفد کا لائیوسٹاک دفتر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا
ڈاکٹر محمد عثمان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ نے پروگرامز پر بریفنگ دی
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) محتسب پنجاب فیصل آباد ریجن کے وفد نے محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد کے دفتر کا دورہ کیا، جس میں جاری اقدامات اور کارکردگی کو سراہا گیا۔وفد میں اسلم حیات سیال، محمد نواز خالد اور ڈاکٹر طارق سردار شامل تھے ۔ دورے کے دوران ڈاکٹر محمد عثمان مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جڑانوالہ نے محکمہ کی سرگرمیوں اور پروگرامز پر بریفنگ دی، جس میں پنجاب لائیوسٹاک کارڈ، ٹی این وی آر آپریشنز اور ویٹرنری ہسپتال سروسز شامل تھیں۔وفد نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سروس ڈیلیوری میں پیش رفت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔