سر کاری ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات کم نہ ہو سکے

 سر کاری ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات کم نہ ہو سکے

حسنین دوائی لینے آ یا ،باری کا انتظار کر رہا تھا جیب تراشوں نے لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں جیب تراشی کے واقعات کم نہ ہو سکے ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں حسنین نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں