ایسٹر پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

ایسٹر پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

امن و امان کے قیام میں علما کا کردار نہایت اہم ہے :کیپٹن (ر) ندیم ناصر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی سمیت دیگر ضلعی افسروں نے شرکت کی، جبکہ صاحبزادہ فیض رسول، زاہد محمود قاسمی، مولانا ریاض حسین کھرل، مفتی ضیاء مدنی، افتخار نقوی اور اقلیتی برادری کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک، یوم علی اور عید الفطر کے پرامن انعقاد پر علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ علمائے کرام اپنے خطابات میں امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، جبکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز مواد کی فوری نشاندہی اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں