رکن قومی اسمبلی شہباز بابر کے والد کی برسی پرتقریب

رکن قومی اسمبلی شہباز بابر  کے والد کی برسی پرتقریب

سمندری(نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کے والد ممتاز مسلم لیگی رہنما چیئرمین وبانی الشریف فاؤنڈیشن الحاج چوہدری محمد شریف مرحوم کی 13 ویں برسپی پر شہباز بابر کی رہائش گاہ کرمانوالی حویلی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 جس میں راؤکاشف رحیم خاں ایم پی اے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری اسلم ،مرکزی نائب صدر وپنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران لیاقت ، نذیر باجوہ سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں