جھنگ روڈ سدھار کے قریب نکاسی آب نہ ہونے سے متاثر
گندہ پانی جمع ،ٹریفک متاثر ، فٹ پاتھ اور مرکزی شاہراہ کی حالت بھی خراب
ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا)جھنگ روڈ پر نکاسی آب نہ ہونے سے برساتی نالے اور سڑک کو نقصان کا خدشہ، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سدھار کے علاقہ جھنگ روڈ 68 موڑ پیراڈائز گارڈن تا بائی پاس چوک سڑک کے اطراف کے قائم برساتی نالہ بند ہونے سے نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا،جس سے سڑک کے اطراف میں گندہ پانی جمع ہو گیا جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کی بلکہ فٹ پاتھ کی خوبصورتی اور مرکزی شاہراہ کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے۔
ذرائع کیمطابق شاہراہ کے ساتھ تعمیر کیے گئے برساتی نالے میں مبینہ طور پر مقامی آبادی کا سیوریج بھی شامل کر دیا گیاجسکے باعث نالہ بند ہو گیا اور نکاسی نہ ہونے کے سبب بارش کا پانی سڑک پر کھڑا ہو گیا،جو کہ نالے اور سڑک کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر نکاسی آب کا مؤثر بندوبست نہ کیا گیا تو نالے اور مرکزی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتا ہے ،جس سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ بارشوں میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔