بارشوں سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی دیوار گر گئی
دیوار گرنے سے سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے برابر ، فوری تعمیر کرانے کامطالبہ
مکوآنہ(نمائندہ دنیا) حالیہ بارشوں سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی دیوار گر گئی جس سے طالبات اور عملے کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مسلسل بارش کے پانی نے دیوار کی بنیادوں کو کمزور کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں دیوار اچانک منہدم ہو گئی والدین اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول میں زیر تعلیم بچیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے، لیکن دیوار گرنے کے بعد سکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دیوار کی تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔شہریوں نے محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سکول کی چار دیواری کو جلد مکمل کیا جائے اور دیگر خستہ حال تعلیمی اداروں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے ۔