ڈی پی او چنیوٹ نے عوامی مسائل سنے ،حل کے احکامات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے دفترمیں اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔
درخواستیں متعلقہ افسروں کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اورکمپلینٹ سیل افسروں کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ پولیس افسر شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر انکے مسائل جلد حل کریں ۔کسی وجہ سے تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر آئیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔ شہری گھر بیٹھے شکایت پردرخواست وٹس ایپ نمبر 0370-4022020پر بھیج سکتے ہیں۔