ایم ڈی واسا کاشہر سے بارشی پانی کی نکاسی کاجائزہ

ایم ڈی واسا کاشہر سے  بارشی پانی کی نکاسی کاجائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے دیگر افسروں کے ہمراہ شہرسے بارشی پانی کی نکاسی کاجائزہ لیا، مختلف روڈز کے دورے کئے اور بارشی پانی کے نکاس کیلئے خصوصی اقدامات پر آپریشنز سٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا شہر میں109 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی واسا فیصل آباد نکاسی کیلئے مکمل تیار تھا ۔تمام مشینری آپریشنل رکھی گئی۔ آپریشنز سٹاف نے سمندری روڈ، سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ، ستیانہ روڈ، جھنگ روڈ، اقبال سٹیڈیم، مدینہ ٹاؤن، کینال روڈ، بلال روڈ، سمن آباد و دیگر شاہراہوں سے بارشی پانی کی نکاسی صرف 4 گھنٹے میں مکمل کرلی ،دیگر پونڈنگ پوائنٹس کو بھی کلیئر کر دیا گیا۔ شہر میں نئی کارپٹ سڑکیں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے مددگار ثابت ہوئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں