سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، دکاندار حوالات میں بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دکاندار کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے مدینہ چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔