دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

 دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں صدام خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل چوری کرلیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب حیدر سواری کے انتظار میں تھا کہ جیب تراشوں نے جیب میں سے نقدی اور موبائل سمیت دیگر سامان چوری کر لیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں