معروف کاروباری و سپورٹس شخصیت شیخ تاج دین انتقال کر گئے
سمندری (نمائندہ دنیا )معروف کاروباری اور کھیلوں سے وابستہ شخصیت شیخ تاج دین المعروف بابائے فٹبال مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم شیخ محمد نواز ہیرا کے والد، شیخ ہارون ارشاد ایڈووکیٹ اور شیخ محمد وقار کے پھوپھا تھے ۔ ان کی نماز جنازہ فیصل آباد روڈ بڑے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔