فاسٹ نیشنل یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس میں میڈل تقسیم تقریب
تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز (کیمپس ڈائریکٹر) نے کی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز چنیوٹ فیصل آباد کیمپس میں تقریبِ تقسیمِ تمغہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں 115 ہونہار طلبہ و طالبات میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلز تقسیم کیے گئے ۔تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز (کیمپس ڈائریکٹر) نے کی، جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔ ریکٹر فاسٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران، طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مختلف پروگرامز کے 115 پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے گئے جن میں بی بی اے ، بی ایس اے آئی، بی ایس بی اے ، بی ایس سی ایس، بی ایس سی ای، بی ایس ای ای، بی ایس ایف ٹی اور بی ایس ایس ای کے طلبہ شامل تھے ۔ریکٹر اور کیمپس ڈائریکٹر نے کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرفراز نے مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔مہمانِ اعزازی پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سمیت دیگر مہمانان نے کیمپس کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور تقریب کے شاندار انعقاد کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔