پٹرول پمپس پر کریک ڈاؤن، پیمانوں اور سٹاک کی سخت نگرانی
پمپس کے سٹاک اور پیمانوں کا معائنہ ،خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے ۔انہوں نے مختلف مقامات پر دورے کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کے سٹاک اور پیمانوں کا معائنہ کیا اور واضح کیا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات حکومتی احکامات پر عملدرآمد اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے جا رہے ہیں۔