ٹو بہ :ریونیو اہداف کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت
اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل تیزی سے جاری :عمر عباس میلہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور پلس پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔