ریجن کے پولیس افسروں کو ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب
آر پی او نے ہیلمٹ تقسیم کئے ،اختیارات سے تجاوزپر انسپکٹر ندیم کی تنزلی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے پولیس لائنز میں ریجن کے پولیس افسروں کو ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ،ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں سی پی او صاحبزادہ بلال عمر، صدرڈسٹرکٹ با ر میاں طارق محمود، ظفر ڈوگر ودیگرنے شرکت کی۔ صدر بار نے خطاب کرتے کہا فیصل آبا د میں امن و امان کے قیام میں پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔
سی پی او بلال عمر نے کہا ٹریفک حادثات سے بچائوکیلئے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنائے جا رہے ہیں۔ ٓآر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا تمام پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی ہیلمٹ کے استعما ل کو یقینی بنائیں۔ٹریفک قوانین کی پابندی خود کریں تاکہ عوام کیلئے مثال قائم ہو۔شہریوں کو بھی ہیلمٹ کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔دریں اثناآر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت پر انسپکٹر ندیم ظفر ضلع جھنگ کو رینک میں تنزلی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کر دیا۔