چنیوٹ: ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین روڑ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گئی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔
ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی کی ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم جاری ہے ۔انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر علی رضا نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین، روڑ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی ۔ڈرائیوروں کو اوورسپیڈ سے اجتناب کرنے ، لین اینڈ لائن ڈسپلن و دیگر ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔