فاضل دیوان پارک میں خواتین کیلئے مخصوص ٹائم مقرر، سکیورٹی بہتر بنانے کی اپیل

فاضل دیوان پارک میں خواتین کیلئے مخصوص  ٹائم مقرر، سکیورٹی بہتر بنانے کی اپیل

کمالیہ (نمائندہ دنیا )سیاسی و سماجی شخصیت رانا محمد عابد نے اپنے بیان میں فاضل دیوان پارک میں خواتین کیلئے مخصوص اوقات مقرر کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ خواتین اور فیملیز کیلئے الگ وقت مقرر کیا جائے تاکہ وہ پرامن ماحول میں سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی کہ مخصوص اوقات کے دوران مکمل سکیورٹی اور بہتر ماحول کو یقینی بنایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فاضل دیوان پارک اپنی خوبصورتی، سرسبز ماحول اور پرسکون فضا کی وجہ سے علاقے کا قیمتی اثاثہ ہے ، جس کی صفائی اور سہولیات کو مزید بہتر بنایا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں